بلاول کا یوم خواندگی کے موقع پر کراچی میں سکولوں کا دورہ ،تدریسی عمل کاجائزہ لیا
کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نے یوم خواندگی کے موقع پر شہرقائد میں سکولوں کا دورہ کیا ،تدریسی عمل کاجائزہ ،بچوں اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں اس دوران ،تدریس کے عمل سے آگاہی حاصل کی ۔پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نے صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اوردارالسلام کا دورہ کیا ۔انہوں نے تدریسی عمل میں ا ساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ بلاول بھٹوزرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔