سری لنکن کھلاڑی کے ساتھ ”جملہ بازی“ پی سی بی کی احمد شہزاد کو سخت وارننگ
لاہور (نمائندہ سپورٹس، سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ”جملہ بازی“ کیس میں وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی طرف سے اس واقعے سے لاتعلقی کے اظہار کے بعد افتتاحی بلے باز کے ساتھ نرمی برتنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے آخری ون ڈے میں سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشن اور احمد شہزاد کے مابین مذہبی جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔