• news

لدھیانہ میں بھارتی کبڈی ٹیم کو شکست دینے کے بعد لاہور لائنز کی واپسی ائرپورٹ پر شاندار استقبال

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں کامیابی کے جھنڈرے گاڑنے کے بعد گذشتہ روز بھارت سے واپس وطن پہنچ گئی۔ واہگہ بارڈر پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں لدھیانہ میں بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ کی ٹیم یویو ٹائیگرز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 69-59سے شکست دی تھی۔لاہور لائنز کے مینجر وقاص اکبر نے کہا کہ لاہور لائنز لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم بن چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن