ڈی جی سپورٹس کا دورہ ٹوبہ، گوجرہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے ٹوبہ میں سپورٹس کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔انہوں نے ٹوبہ میں جمنیزیم اور سپورٹس سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور بارش کے پانی کے انخلاءسے متعلق حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ بعدازاں انہوں نے کمالیہ میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار کو چیک کیا۔
انہوں نے ٹھیکیدار اور مقامی حکام کو منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔