• news

ایشین گیمز کی تیاری،قومی کبڈی ٹیم اسلام آباد میں تربیتی کیمپ

اسلام آباد(اے پی پی)ایشین گیمز کی تیار ی کے سلسلہ میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میںناصر علی، وسیم سجاد، خالد محمود، ابرار احمد، نثار احمد، عقیل شاہ، محمد رضوان، واجد علی، محمد شبیر، عثمان زادہ، شہباز احمد، کاشف رزاق، حسن علی، حسن رضا، محمد طارق، محمد یوسف، محمد عمران، ارسلان احمد، عاطف وحید اور تحسین اللہ شامل ہیں۔ کوچز محمد اکرم، عدنان افضل اور میجر نبیل احمد جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کوریا میں کھیلی جائے گی اور کبڈی کا ایونٹ 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساﺅتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ رانا سرور نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔

ای پیپر-دی نیشن