• news

آسٹریلیا کاپاکستان کیخلاف تینوں فارمیٹ کے سکواڈ کا اعلان

سڈنی(نیوز ایجنسیاں)کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف سیریزکیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سپنراسٹیواوکیفی اورآل راونڈرمچل مارش پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں۔ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا کپتان مائیکل کلارک کے پاس مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے چھ ہفتے ہیں لیکن ان کی ٹیسٹ سیریزمیں شرکت غیریقینی ہے۔ فلپ ہیوزکوبیک اپ بیٹسمین کے طورپراسکواڈ میں رکھا گیا جبکہ گلین میکسویل اسپن بالنگ آل راونڈرکی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔ چودہ رکنی ون ڈے سکواڈ میں بائیس سالہ آل را¶نڈرسین ایبٹ کی شمولیت ہوئی ہے۔ تین ملکی سیریزمیں ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے بین کٹنگ اورکین رچرڈسن کوڈراپ کردیا گیا ہے۔جارج بیلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں آرون فنچ آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں ان کیپ لیگ اسپنرکیمرون بوائس بھی شامل ہیں۔ پاکستان اورآسٹریلیا ایک ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈیاوردوٹیسٹ میچزکی سیریزکا آغازپانچ اکتوبرسے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن