• news

ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز لیگ کا چھٹا مرحلہ13ستمبرسے بھارت میں شروع ہو گا

نئی دہلی (آئی این پی ) چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن 13 ستمبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔ ایونٹ کے میچز 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک موہالی، بنگلور، حیدرآباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز لیگ کی گورننگ کونسل کے اعلامئے کے مطابق چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک موہالی، بنگلور، حیدرآباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی گروپ سٹیج میچ17ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپرکنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوالیفائنگ سٹیج میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں لاہور لائنز، ممبئی انڈینز، نارتھم، نائٹس اور سدرن ایکسپریس شامل ہیں۔

 کوالیفائنگ راﺅنڈز کی دو ٹیمیں گروپ سٹیج میں حصہ لیں گی۔ گروپ سٹیج کے میچز موہالی، بنگلور، حیدر آباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچز رائے پور میں ہوں گے۔ گروپ اے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ڈولفنز،پرتھ سکارچرز اور چنائی سپر کنگز گروپ بی میں کنگز الیون پنجاب، کیپ کوبراز، ہوبارٹ ہینرکس اور کیریبین لیگ کی فاتح فرنچائز شامل ہو گی۔

ایونٹ میں 8ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔ ایونٹ کا فائنل 4اکتوبر کو ایم چنا سوامی سٹیڈیم بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 60لاکھ ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن