گلوکارہ سارہ رضا خان 15 ستمبر کو لندن جائینگی
لاہور ( این این آئی) مقبول گلوکارہ سارہ رضا خان میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کےلئے 15ستمبر کو لندن روانہ ہوں گی ۔ سارہ رضا خان اور لندن کے مقامی پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جسکے مطابق سارہ رضا خان لندن کے تمام بڑے 16شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی ۔ معروف گلوکارملازم حسین بھی اپنے سروں کا جادو جگائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ بیرون ملک میں رہائش پذیر تارکین وطن کی محبت ہے کہ وہ مجھے بار بار بلا کر عزت افزائی کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گلوکارہ کا یہ ٹور ایک ماہ پر مشتمل ہو گا ۔