• news

شوبز میں کامیابی کےلئے خوبصورتی اضافی خوبی ہے:میگھا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ میگھا نے کہا کہ شوبز میں کامیابی کےلئے خوبصورتی اضافی خوبی ہے مگر جب کسی شخص میں اداکاری کا ٹیلنٹ ہو تو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہے، اچھا اداکار اپنی بہترین صلاحیتوں سے جلد اپنے آپ کو منوا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
، زندگی میں محبت ضرور ی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی اور اپنے اصولوں پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتی ، زندگی میں کامیابی کے لئے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن