قومی جونیئرایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 12 ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئرایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 12 ستمبر سے پشاور میںشروع ہوگی۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر) ماجد وسیم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انڈر 12- ، انڈر14- اور انڈر 16- کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سے ملک میں گراس روٹ لیول پر سوئمنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔