• news

میانوالی: تحریک انصاف کی حمایت میں ریلی نکالنے پر سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن خان و دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ

میانوالی (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن خان ببلی (سابق ایم پی اے) کے خلاف ن لیگ حکومت کے خلاف اور تحریک انصاف کی حمایت میں عیسیٰ خیل تا کالاباغ ریلی نکالنے پر تھانہ عیسیٰ خیل میں زیر دفعہ 188 ت پ اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
 اور اس مقدمہ میں عبدالرحمن خان سمیت 45 نامزد اور دو اڑھائی سو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ عبدالرحمن خان نے ڈیڑھ ہفتہ قبل عیسیٰ خیل سے کالا باغ قریباً ریلی نکالی اور پھر گزشتہ اتوار کو انہوں نے ن لیگ حکومت کے خلاف اور تحریک انصاف کی حمایت میں ریلی نکالی۔ پہلی ریلی پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ تحصیل عیسیٰ خیل کی سیاسی، مذہبی، سماجی اور تجارتی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی ہے۔ ایف آئی آر سے واضح ہوتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا عیسیٰ خیل میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبیداللہ شادی خیل نے بھی حکومت کے حق میں ریلی نکالی تھی، اس کے خلاف پولیس نے 188ت پ اور 16 ایم پی او کے تحت ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی۔ ریلیاں حکومت کے خلاف نکلتی رہیں گی۔ عبدالرحمن خان نے کہا وہ عمران خان کے مو¿قف کو حق سمجھتے ہیں اور ان کی ہدایت پر وہ تحریک انصاف کی حمایت میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالتے رہیں گے۔ حکومت پولیس کو اپنے سیاسی مذموم عزائم کیلئے استعمال کرنے سے باز رہے۔
مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن