بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 66 واں یوم وفات کل منایا جائیگا
اسلا م آ با د (آن لائن) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا 66واں یوم وفات کل جمعرات کوملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی اور قائد اعظمؒ کے مزار پر سیاسی شخصیات،مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے جبکہ پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میںسیمینارز،مذاکرے،جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی ،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظمؒ کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔