عمران خان اور طاہر القادری امدای کاموں کی پر توجہ دیں
مکرمی! عمران خان اور طاہر القادری سے ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی امدادی اور بحالی کے لئے خود بھی امدادی کام کریں اور حکومت کا بھی ہاتھ بٹائیں۔ عمران اور طاہر القادری اپنی دھرنا سیاست پر بضد ہیں جس سے امدادی کاموں میں مصروف افواج پاکستان کی توجہ بھی لا محالہ ہٹے گی۔ اس سیاست کو ملک اور عوام کی خیر خواہی کی سیاست ہرگز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ مشکل وقت میں تو قومی یکجہتی کی فضا کا استورار ہونا ضروری ہے مگر دھرنا سیاست والے قومی یکجہتی کے ہی درپے نظر آتے ہیں۔ اگر ان میں اتنا بھی ظرف نہیں کہ قومی آزمائش کی اس گھڑی میں امداد کاموں میں مصروف افواج پاکستات شانہ بشانہ کھڑے ہو جائی اور ان کا انقلاب اور نئے پاکستان کا ایجنڈا ملک اور عوام کے بجائے ذاتی مفادات کا ایجنڈا ہی نظر آتا ہے۔ حکومت کو بھی اب مکمل توجہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر مرکوز رکھنی چاہئے تاکہ سیلاب کی مزید تباہ کاریوں سے بچاجاسکے۔(ابو سعدیہ سعید جاوید علی شاہ ۔سیالکوٹ)