• news

ٹاﺅن شپ میں تجاوزات

مکرمی!ٹاﺅن شپ کی متعدد سماجی تنظیموں اور سینکڑوں شہریوں نے ٹاﺅن شپ میں نا جائز تجاوزات اور اس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور نا اہلی پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی سی او، کمشنر لاہور سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس وقت المیدنہ صرافہ بازار، مین مارکیٹ، المدینہ روڈ، ابو بکر روڈ، کشمیر روڈ، بلاک نمبر 16,11اور ہار والا بازار تجاوزات کا گڑھ بن چکے ہیں 40فٹ سڑک سکڑ کر 20فٹ رہ گئی ہے۔ آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے حتی کہ پیدل تک چلنا مشکل ہے۔ یہاں سینکڑوں ریڑھیوں اور پھٹہ والوں کا قبضہ ہے جنہیں ایل ڈی اے اقبال ٹاﺅن انتظامیہ اور مقامی تجاوزات مافیا کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ بھتہ وصول کرنے والے نہیں چاہتے کہ تجاوزات ختم ہوں۔ ہماری استدعا ہے کہ مین مارکیٹ ٹاﺅن شپ چوکی میں ایک مستقل اینٹی تجاویزات کیمپ قائم کیا جائے تا کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔ہے کوئی مائی کا لال جو تجاوزات ختم کروا سکے۔(سر فراز خان سابق کونسلر132و اہلیان ٹاﺅن شپ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن