پیرس : یوم دفاع پر تقریب، سفیر غالب اقبال‘ مقررین کا پاک فوج کو خراج تحسین
پیرس( صاحبزادہ عتیق سے) پیپلز پارٹی کے تعاون سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک شاندار تقریب ہوئی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی سفیر غالب اقبال نے کہا کہ 6ستمبر1965 کی جنگ میں فوجی جوانوں نے قربانیاں دے کر پاکستان کو روشن مستقبل دیا ۔ مقررین نے بھی پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کا دن پاک فوج کی قربانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ یوسف خان،ممتاز پکھوال، حافظ اویس قادری، میاںذوالفقار، میاں امجد، صاحبزادہ عتیق، غلام حسین، حافظ عبدالرزاق، روحی بانو،نینا خان، چوہدری فیاض ارشد، زاہد ہاشمی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ گلوگاروں نے ملی نغموں سے تقریب کو مزید پر رونق بنایا۔