• news

پارلیمنٹ دھرنے والوں پر گرجتی رہی‘ بلور عمران کے بارے میں’’فکرمند‘‘

عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے  دھڑنے کے باوجود پارلیمنٹ  کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ۔منگل کوپارلیمنٹ کا اجلاس 20منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا  ‘ غٖلام احمد بلور نے  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا  پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان پارلیمنٹ نے  کہا ہے کہ وزیراعظم  محمد نواز شریف کو پوری پارلیمان کا اعتماد حاصل ہے، استعفاٰ کا مطالبہ کرنے   والے  سپریم آئینی ادارے کے مینڈیٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، آزادی اور انقلاب مارچ والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ آزادی تو  1947ء میں حاصل کر لی  گئی تھی  وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ   سے وزیر اعظم کے چیمبر میں  ملاقات ہوئی  تو  شاہ صاحب نے ان سے محبت کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا  ’’سید‘‘ ہوں ہر وقت آپ کے لئے دعاگو رہتا ہوں  ’’وزیراعظم محمد نواز شریف بھی خوشگوار موڈ میں تھے انہوں نے اسلام آبادی شاہ سے ازراہ مذاق پوچھ ہی  لیا  یہ  پارلیمنٹ کے باہر  دھرنے والے لوگ آپ کے بھجوائے ہوئے تھے سینیٹر سید ظفر علی شاہ بھی وہاں پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن