بھارت: کم جہیز کے باعث سسرال میں قید خاتون 3 سال بعد بازیاب کرا لی گئی
پٹنہ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے جہیز نہ لانے کی پاداش میں تین برس سے سسرال والوں کی قید بھگتنے والی ایک خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔ گنگا دیوی نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔