• news

سیالکوٹ: بجوات اور چپراڑ کے 85 دیہات کا رابطہ تاحال بحال نہ ہو سکا

سیالکوٹ (نامہ نگار) تین دریاؤں چناب، جموں توی اور مناور توی میں حالیہ سیلاب سے تحصیل سیالکوٹ کے شمالی علاقہ بجوات اور چپراڑ کے پچاسی دیہات کا رابطہ تاحال بحال نہ ہو سکا۔ جمعرات سے شروع ہونے والے ریکارڈ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے چپراڑ صالح پور کا پل سیلاب میں بہہ جانے سے چپراڑ اور بجوات کے پچاسی دیہات کا رابطہ کٹ گیا تھا جو تاحال بحال نہ ہو سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ کے متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور سینکڑوں مویشی یا تو ہلاک ہو گئے ہیں یا پانی اسے بہا لے گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقہ کی آبادی اسی ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ بجوات اور چپراڑ سے سیالکوٹ پہنچنے والوں نے بتایا کہ سیلاب کے ریلے نے متعدد دیہات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اس بقیہ مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن