غلام حیدر جمالی آئی جی سندھ مقرر وزیراعظم نے منظوری دیدی
کراچی(ثناء نیوز)غلام حیدر جمالی کو انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل غلام حیدر جمالی قائم مقام آئی جی سندھ تعینات تھے۔ ان کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی۔ اس سے قبل وہ ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایڈیشنل آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ رہ چکے ہیں۔