• news

عمران پانچ سال انتظار کریں، خیبر پی کے میں چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھے: اسفند یار ولی

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پانچ سال کا انتظار کریں، خیبرپی کے میں چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھے، فخر الدین جی ابراہیم نہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کہا تبدیلی آ گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تبدیلی مثبت آئی ہے یا منفی کیونکہ ایک طرف جمہوریت کے سکولوں پر حملے ہو رہے ہیں، دہشت گرد جمع کر کے قوم کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملک اس وقت عالم نزاع میں ہے۔ عمران شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کریں۔ اسفند یار ولی نے کہا سٹیٹس کو ختم کرنے کا مطلب آئین توڑنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عام انتخابات کے وقت خیبر پی کے میں چیف الیکشن کمشنر حکیم اللہ محسود تھے۔ فخر الدین جی ابراہیم نہیں، اس وقت دیگر سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلاتی رہیں تھیں اور ہم پر حملے ہوتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن