• news

حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات، عوامی تحریک پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بریفنگ

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف سے دھرنے دینے والی پارٹیوں سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی‘  عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے طویل مذاکرات پر بریفنگ دی۔ ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار‘ عبدالقادر بلوچ‘ خواجہ سعد رفیق‘ زاہد حامد‘ چوہدری نثار علی خان اور احسن اقبال  شامل تھے۔ حکومتی کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم کو مذاکرات کی اب تک کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اور وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ  اجلاس کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن