• news

ایل پی جی دوسرے روز مزید مہنگی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دوسرے روز مزید 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کراچی میں 115روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1330روپے، لاہور گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر میں 130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1510روپے ہو گیا ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ایل پی جی 150روپے کلو اور سلنڈر 1750روپے کا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے الزام لگایا ہے یہ اضافہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیرکیا گیا ہے اور گزشتہ دو روز میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 15روپے کلو اضافہ کیا ہے جس کا حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے انہوں نے وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگراسے اپیل کی ہے کہ وہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حالیہ 15روپے فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ واپس کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن