جلالپور بھٹیاں، پانی اتر گیا، لوگ کھلے آسمان تلے بے یارومددگار، کوئی حکومتی اہلکار نہ پہنچا
جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) دریائے چناب کا سیلابی ریلا تو جلالپور بھٹیاں، ونیکے تارڑ اور پنڈی بھٹیاں سے گزر گیا اور اب آہستہ آہستہ پانی کی سطح نیچے ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن سیلابی ریلا بہت کچھ بہاکر لے گیا۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان(چاول) کی فصل تباہ ہوگئی ، سینکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے جو سات روز بھی بعد بھی کھلے آسمان تلے اپنا سامان رکھے بے یارومددگار بیٹھے ہیں اور اپنے گھر تباہ ہونے کا رونا رورہے ہیں لیکن انکی کوئی سننے والا کوئی نہیں۔ سینکڑوں سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت کسی وزیر نے بھی علاقے کا دورہ نہیں کیا۔