• news

ملتان: 5 روز سے بچے بھوک، پیاس سے بلک رہے ہیں، کوئی مدد کو نہیں آیا: متاثرین

ملتان (خاتون رپورٹر) سیلاب نے بے گھر کر دیا گھر بار ڈوب گیا جانیں بچا کر یہاں تک آئے ہیں گھر قریب ہیں اﷲ ہمارے اوپر رحم کرے۔ آج پانچواں روز ہے کسی نے آ کر حال تک نہیں پوچھا۔ والوٹ موڑ شیر شاہ بند کے قریب جھوک سیالاں ‘ جھوک غلام محمد سیال کوٹ میراں اور تیسرا دوابہ کے 40کے لگ بھگ گھرانے پناہ لئے ہوئے ہیں۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے نسرین مائی مرید مائی زریں بی بی پٹھانی مائی نے بتایا ایک روز قبل اعلان ہوا اور پھر اچانک پانی آ گیا۔ سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔ پیدل سر پر سامان اٹھائے یہاں آ گئے  کسی نے آ کر یہ بھی نہیں پوچھا کہ ہم کسی حال میں ہیں۔ بچے بھوکے دھوپ میں بیمار ہورہے ہیں۔ بیمار بچوں کے لئے دوا تو کئی معصوم بچے دودھ کو ترس گئے۔ سننے میں آ رہا ہے کہ حکمران کھانا دے رہے ہیں مگر ہماری طرف کوئی نہیں آ رہا۔ کوثر مائی‘ نانو مائی ‘ مقصودہ اور جنت مائی نے بتایا ہمارے پاس پینے کا پانی بھی نہیں۔ سرکاری ہسپتال بھی دور ہے پانچ روز سے بچوں کو دودھ نہیں مل رہا۔ معصوم بچے بھوک سے بلک رہے ہیں۔ سر پر شامیانہ یا ٹینٹ کا سایہ بھی نہیں۔ حکمران ہم غریبوں کا حال بھی آ کر دیکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن