بی بی ہم شرمندہ ہیں، ہمیشہ قائداعظم کے مقروض رہیں گے: بلاول بھٹو کا ٹوئیٹر پر پیغام
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی ہم شرمندہ ہیں، ہم ہمیشہ قائد اعظم کے مقروض رہیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر قائد اعظم کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دن ہم ضرور آپ کے پاکستان کے لئے وژن کو دوبارہ زندہ کریں گے۔ ہم قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔