• news

ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا

لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے  کاہنہ کے علاقہ رحمت پارک میں اشتیاق کے دفتر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 35 لاکھ 25 ہزارروپے  جبکہ سندر کے علاقہ میں طاہر زیب کی فیکٹری سے 17لاکھ 50 ہزارروپے  کی نقدی و سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ اسلام نگر کے رہا ئشی شہزاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6 لاکھ روپے ، ہربنس پورہ عا مر ٹاؤن میں ضیغم کے گھر سے 5 لاکھ روپے ، ہڈیا رہ مو ضع دیونانی میں خالد اور اس کی فیملی سے5 لاکھ روپے  جبکہ غالب مارکیٹ اکرم پارک کے قریب داؤد اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ ، نیو مسلم ٹاؤن کے میں شفیق اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے دا تا دربار آرا ئیں بلڈنگ کے قریب شکیل کی دکان سے3 لاکھ روپے اور موبائل فون، بادامی باغ معصوم شاہ روڈ پر حافظ عمران کی دکان سے2لاکھ روپے اور موبائل فون ،ما نگا منڈی مانگا با ئی پاس کے قریب را نا یا سین سے97ہزارروپے، منا واں لکھو ڈیر قبرستان کے قریب عبدالحمید سے86 ہزارروپے اور موبا ئل فون جبکہ موبائل غالب مارکیٹ پانی والی ٹینکی کے قریب ناصر سے72ہزار کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ہر بنس پو رہ افتخار پارک کے  غلام مرتضی کے گھر سے7 لاکھ روپے ، غازی آباد تاج باغ کے رہا ئشی حارث کے گھر سے 5 لاکھ روپے   کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے کو ٹ لکھپت سے عاصم، گلبرگ سے ڈاکٹر ہا رون ، مستی گیٹ سے خرم ،اسلام پورہ سے سعید ،شا لیمار سے ندیم کی کاریں جبکہ گجر پو رہ سے نعیم، گلشن راوی سے نوید اور افتخار، گلشن اقبال سے شا ہد، سمن آباد سے رضا ،ستو کتلہ سے عمران، سبزہ زار سے مدثر، فیکٹری ایریا سے عبدالحمید ، ڈیفنس اے سے یا سر، شا ہدرہ سے شاہد کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لیں۔علاوہ ازیں کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے نجی ٹریکٹر ملز کے کیشیئر امتیاز سے 15 لاکھ روپے چھین  لئے۔ کیشیئر ورکروں کی تنخواہیں کاہنہ بینک سے لیکر جا رہا تھا کہ کاہنہ فیروز پور روڈ نبی بخش سٹاپ پر ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن