کیمرون میں 25 روز سے پھنسے پاکستان کے بحری جہاز کو کلیئر کر دیا گیا، آج برازیل روانہ ہو گا
کیمرون (نوائے وقت رپورٹ) کیمرون حکام نے بحری جہاز ایم وی ملتان کو کلیئر کر دیا۔ ترجمان پی این ایس خواجہ رفیق کے مطابق بحری جہاز آج 12 بجے کیمرون سے برازیل روانہ ہو گا۔ کوئی بھی فرد ایبولا وائرس میں مبتلا نہیں۔ واضح رہے کہ یہ جہاز پچھلے 25 روز سے روکا ہوا تھا اور اس پر عملے کے 22 افراد موجود تھے اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہو رہی تھیں۔