شاہراہوں سے زیادہ ضروری ڈیموں کی تعمیر ہے:ناصر اقبال خان
لاہور (خبرنگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال ، محمد رضا، فاروق چوہان نے کہا ہے کہ سیاستدان سیلاب زدگان کے ساتھ بھی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بقاء کیلئے شاہراہوں سے زیادہ ڈیم ناگزیر ہیں۔ اگر پارلیمانی پارٹیاں نام نہاد جمہوریت بچانے کیلئے متحد ہو سکتی ہیں تو کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ان کے درمیان اتفاق کیوں نہیں ہوتا۔