برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث، ہم بھی سکاٹ لینڈ، فاک لینڈ پر بحث کرینگے: بی جے پی
نئی دہلی(اے این این) بی جے پی نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کی مذمت کی ہے۔ بھارت کی انتہا پسند حکمران ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث ہضم نہیں ہورہی کیونکہ اس بحث سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے ۔ بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادیو نے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے معاملے پر بحث کا اسے اختیار نہیں اگر وہ اس معاملے پر بحث کرے گی تو پھر ہم بھی بھارتی پارلیمنٹ میں سکاٹ لینڈ اور فاک لینڈ کے معاملا ت پر بحث کرینگے اور سوالات اٹھائیں گے۔
بی جے پی