وہاڑی: 7 بچوں کی ہلاکت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور 3 ڈاکٹروں سمیت 7 کیخلاف مقدمہ، 2 گرفتار: پی ایم اے کا آج ہڑتال کا اعلان
وہاڑی (نوائے وقت رپورٹ) وہاڑی میں سات بچوں کی ہلاکت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور تین ڈاکٹروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملازموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او صادق ڈوگر کے مطابق نامزد ملازم یاسین 6 سال سے ڈیوٹی پر آیا ہی نہیں آکسیجن کی تبدیلی پر مامور یاسین کی جگہ خالد ڈیوٹی کر رہا تھا۔ نامزد ملزم یاسین اور خالد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہاڑی میں ڈاکٹروں کیخلاف دھرنے پر پی ایم اے نے آج ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔