سول نافرمانی کا اعلان متاثر نہ کرسکا تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان اسمبلی نے بجلی کے بل جمع کرا دیئے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کا سول نافرمانی تحریک کا اعلان ان کے اپنے لوگوں کو متاثر نہ کر سکا۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بجلی کے بل جمع کرا دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام ارکان اسمبلی اور عہدیداروں سے کہا تھا کہ وہ بجلی کے بل ادا نہ کریں لیکن تحریک انصاف کے مزید ارکان اسمبلی نے جمعرات کو بجلی کے بل ادا کردئیے۔ ان میں ایم پی اے صدیق خان نے 5 لاکھ 79 ہزار کے تین بل اور اعجاز خان جازی نے 20 ہزار 800 روپے کا ایک بل بھی اور جمع کرا دیا۔
بل جمع کرا دیئے