عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کر دیں: احسن اقبال
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک سے مذاکرات جاری رکھیں گے، اس کیلئے عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مذاکرات کا اگلا دور پیر کی رات 8 بجے ہو گا۔ سیاسی جرگے کے رکن سنیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیم کے رکن سید اسد علی کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی انکوائری کرائی جائے۔
احسن اقبال