• news

عملے کے ایک رکن کے بیمار ہونے کے باعث پاکستانی بحری جہاز کیمرون سے روانہ نہیں ہوسکا: انصار برنی

کراچی (آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنےشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزےر برائے انسانی حقوق انصار برنی اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی بحری جہاز اےم وی ملتان کو 25 دن بعد کےمرون سے محفوظ ملک برازےل کے لئے روانہ ہونا تھا لےکن عملے کے ایک رکن محمد آفاق کے گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہونے اور ہسپتال داخل ہونے کی وجہ سے جہاز برازیل کیلئے روانہ نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا ایک اور اہلکار نصر بھی شدید بیمار ہے۔ دریں اثناءکیمرون کی میڈیکل اتھارٹی نے جہاز کا طبی دورہ کیا اور تمام عملہ و افسران کے ایبولا وائرس ٹیسٹ کرکے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
انصار برنی

ای پیپر-دی نیشن