• news

ظفروال: سیاسی وابستگی کیوجہ سے صرف ووٹروں میں حکومتی امداد تقسیم دوسرے متاثرین سیلاب محروم

ظفروال (خامس مسعود یوسف منہاس) حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث پہنچنے والے نقصانات کی صورتحال اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اورصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیپٹن (ر) جہانزیب خان،ڈی سی او نارووال اور ہنگامی دوروں نے جہاں متاثرین کے نقصان کا کافی حد تک ازالہ کیا وہاں ریلیف کے کاموں میںکچھ افراد کی حق تلفی بھی ہوئی۔ یہاں ہر سال اگست اور ستمبر میں سیلاب بھی آتا ہے۔ لیکن ضلعی انتظامیہ اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اپنے فرائض منصبی ایماندری سے انجام دیتے تو ظفروال کے شمال کی جانب نالہ ڈیک کا بندھ ٹیڑھا کے مقام سے کبھی بھی نہ ٹوٹتا۔اسی غفلت کے باعث تقریباً ایک کلو میٹر کا شگاف پڑنے سے تاریخ میں پہلی بار ظفروال شہر میں چار سے پانچ فٹ پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوکر بڑی تباہی لایا۔تین قیمتی جانوں کے علاوہ سینکڑوں مویشی اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ ظفروال کے محلہ جموں گیٹ (گڑھی والا) میںبعض سیاسی افراد کی نگرانی میں پہنچنے والی امداد مستحق افراد تک نہیں پہنچ سکی،ان افراد نے صرف اپنے ووٹروں کی ہمدردیوں کو مدنظر رکھا دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، وٹرنرےری ہسپتال،پانی والی ٹینکی اور گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول کھجور والا ابھی تک حکومتی توجہ کے مستحق ہیں جہاں تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہے جس سے تقریباً چار سے پانچ ہزار طلباءکا مستقبل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔حالیہ سیلابی ریلے میں موضع جنڈیالہ،سنگیال،ظفروال میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ظفروال میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا ءکو تو سولہ لاکھ روپے کا چیک مل گیا۔تاہم سنگیال اور جنڈیالہ کے متوفیوں کے ورثاءکو مالی امداد نہیں مل سکی۔
ظفروال / امداد

ای پیپر-دی نیشن