گورنر پنجاب کی 10 دن چھٹی کی درخواست منظور، رانا اقبال نے قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) گورنر پنجاب چودھری سرور کی 10 دن کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ انہوں نے نجی دورے پر برطانیہ جانے کیلئے رخصت کی درخواست دی تھی۔ دوسری طرف گورنر پنجاب کی بیرون ملک روانگی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے قائمقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
گورنر پنجاب/ رخصت