وزارت داخلہ نے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے مزید فنڈز مانگ لئے، وزارت خزانہ کا انکار
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جاری فنڈز ختم ہوگئے جس پر وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ سے مزید 26 کروڑ مانگ لئے لیکن وزارت خزانہ نے مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے دھرنوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب اور کشمیر سے 30 ہزار پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے جن کی خوراک‘ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات پر 50 سے 60 لاکھ یومیہ خرچ ہو رہے ہیں۔ وزارت خانہ نے ان اہلکاروں کیلئے 22 کروڑ 67 لاکھ 72 ہزار روپے جاری کئے تھے جو کہ 24 اگست کے بعد ختم ہوگئے ہیں۔
وزارت خزانہ انکار