امریکی حکومت نے صارفین کا ڈیٹا نہ دینے پر جرمانے کی دھمکی دی: سرچ انجن یاہو
نیویارک (بی بی سی اردو) سرچ انجن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اسے صارفین کا ڈیٹا مہیا نہ کرنے کی صورت میں ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یاہو عدالت میں حکومت کے اس حکم کو غیرآئینی قرار دلانے میں ناکام رہا۔کمپنی کا کہنا ہے یہ غیرآئینی ہے۔