3 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لئے پاکستان ٹیم کے کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت کے لئے سابق کپتان شاہد آفریدی اور صہیب مقصود مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جس کے لئے پاکستان کے ناموں کا اعلان 18 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور حالیہ ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر کے ان کی کارکردگی کا بریک بینی سے جائزہ لیں۔