سانحہ ماڈل ٹا¶ن: لاہور ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کروانے کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں جلدی سماعت کے علاوہ یہ م¶قف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے جوڈیشل کمشن کے فاضل جج مسٹر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ سے متعلق سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے منفی ریمارکس دئیے جو توہین عدالت کے مترادف ہیں۔ لہٰذا فاضل عدالت پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے فکس کرنے کا حکم دے اور رانا ثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
متفرق درخواست