گلو بٹ 19ستمبر کو عدالت میں طلب فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گذشتہ روز گلو بٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عرف گلو بٹ کو سخت سکیورٹی میں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت شروع ہوئی تو گلوبٹ کے وکلا نے بتایاکہ جن گاڑیوں کی گلوبٹ نے توڑ پھوڑ کی ان میں سے کسی ایک شہری نے بھی شکایت درج نہیں کروائی۔ دوران سماعت گلوبٹ کے وکلا کو چالان کی نقول فراہم کردیں گئیں جس کے بعد عدالت نے مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گلوبٹ کو طلب کر لیا۔ 19 ستمبر کو گلو بٹ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
گلو بٹ/ طلب