• news

جنوبی پنجاب میں سیلاب سے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لاہور (سٹی رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں سمیت جنوبی پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کی وجہ سے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے فارمز میں چھوٹے اور بڑے جانور زیادہ تر سرکاری افسران نے خرید لئے ہیں۔ چند جانوروں کی برائے نام نیلامی کر کے سرکاری تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے جانور لیکر وسطی پنجاب اور بڑے شہروں کو نہیں جا سکے ہیں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے بھی جانوروں کی شہر میں آمد پر پابندی کے باعث بیوپاریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس مرتبہ جانور کی قیمت 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے، بکرے کی قیمت 40 سے 50 ہزار تک جانے کا امکان ہے۔ اس مرتبہ بڑے جانوروں کی قربانی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ مویشی پال حضرات کا کہنا ہے چارہ، کھل اور دیگر اشیاءکی یمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ جانور کو پالنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ منڈی مویشیاں میں جوش و خروش دکھائی نہیں دے رہا۔
سیلاب/ قربانی

ای پیپر-دی نیشن