ہائیکورٹ: سابق لیسکو چیف ارشد رفیق کی ناجائز اثاثے کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف ارشد رفیق کی ناجائز اثاثے کیس میں درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مسٹر جسٹس قاسم خان نے گذشتہ روز کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ارشد رفیق کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے درخواست گزار کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر رکھا ہے حالانکہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں تاہم ایف آئی اے کے وکیل نے بتایاکہ ارشد رفیق نے آمدنی سے زیادہ جائیدادیں اور دیگر اثاثے بنا رکھے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش میں بھی قصور وار پائے گئے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔