• news

بھارت میں پولیس رپورٹنگ کی شرط عالی شان پاکستان نمائش پر جانے والے تاجروں پر 70ڈالر جرمانہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں عالی شان پاکستان نمائش میں شریک کئی تاجروں کو پولیس رپورٹنگ سے متعلق پریشانی کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی تاجر نے بتایا کہ کئی پاکستانی تاجروں کو پولیس رپورٹنگ کی شرط رکھنے والا ویزا دیا گیا۔ ٹی ڈی اے پی اور ہائی کمشن حکام نے تاجروں کو پولیس رپورٹنگ نہ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ بھارتی پولیس کا مئوقف ہے کہ پاکستانی تاجروں کو 24گھنٹے میں رپورٹنگ کرانی تھی رپورٹنگ نہ کرانے پر پاکستانی تاجروں پر 70ڈالر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن