• news

دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کی ریلی، جلسہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں دفعہ 144 کے باوجود جماعت اسلامی کی پاکستان زندہ باد ریلی اور جلسہ ہوا۔ پولیس کارروائی کی بجائے سکیورٹی کی ڈیوٹیاں سرانجام دیتی رہی۔ ڈی ایس پی نعیم حسنین نے دفعہ 144 کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ افسروں کی جانب سے انہیں سکیورٹی شیڈول دیا گیا ہے جس پر وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان زندہ باد ریلی کے باعث کئی گھنٹے جی ٹی روڈ بند ہونے سے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ریلی کی اختتامی منزل گوندلانوالہ اڈہ تھی جہاں جی ٹی روڈ پر سٹیج بنایا گیا تھا تاہم  جی ٹی روڈ کو نمازجمعہ سے قبل ہی ٹریفک کے لئے بند کروا دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن