فوج نے ملتان ، مظفر گڑھ کے درمیان کشتی سروس چلا دی
ملتان (نوائے وقت نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان‘ مظفرگڑھ کے درمیان عوام کی سہولت کے لئے کشتی سروس کا انتظام کر دیا گیا۔ کشتی سروس شیر شاہ ٹول پلازہ سے شیر شاہ جنکشن تک چلے گی۔ ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کی وجہ سے ضلع مظفرگڑھ کے 87 دیہات زیر آب آ چکے ہیں جس سے 72 ہزار 500 سے زائد کی آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ 20 ہزار 500 افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 5 ہزار 331 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔