دھرنے میں بغیر اجازت بیٹی کی شرکت پر بیوی کو طلاق دی، گھر برباد ہونے کے ذمہ دار طاہر القادری ہیں، دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت تحفظ دے: ناطر حسین
میاں چنوں (نامہ نگار) ناطر حسین نے کہا ہے کہ میری اجازت کے بغیر عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کرنے پر میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی، میرے گھر کی بربادی کا ذمہ دار طاہر القادری ہے۔ عوامی تحریک کے مقامی عہدیداران اور کارکنان مجھ پر طلاق واپس لینے کا دبائو ڈال رہے ہیں۔ شمالی بستی چک نمبر 130/15L کے ناطر حسین نے پریس کانفرنس کرتے کہا اس نے اپنی بیوی کو طلاق صرف اس وجہ سے دی بشیراں بی بی اور بیٹی ثوبیہ ناطر میری اجازت کے بغیر عوامی تحریک کے دھرنے میں گئی۔ عوامی تحریک کے کارکن مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، حکومت تحفظ فراہم کرے۔