• news

پنجاب میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق‘ آج اینٹی ڈینگی ڈے منایا جائیگا

لاہور ( نیوز رپورٹر+سپیشل رپورٹر) پنجاب میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں ایک مریض جبکہ 4 مریض  دیگر شہروں سے رپورٹ ہوئے ۔ مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی۔  پنجاب میں  آج اینٹی ڈینگی ڈے منایا جا ئے گا۔ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں اور اضلاع کے ملازمین کی چھٹی ختم کر دی۔ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو کہا گیا کہ وہ محکموں میں حاضر ہو کر صفائی کا انتظام کریں۔ سٹور رومز کی صفائی اور مچھر مار سپرے کیا جائیگا۔ اے سی کے پانی کے نکاس کی جگہ پر بالٹیاں رکھی جائیں گی۔عوامی آگاہی کیلئے خصوصی سیمینارز اور واکس منعقد ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن