• news

پارلیمنٹ میں قائدین پر تنقید، تحریک انصاف نے سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں قائدین پر بیجا تنقید کرنے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔ سات دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جاوید بدر نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کی قیادت پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر سات دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانے کا دعوی دائر کیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن