سیلاب زدہ علاقوں میں 18 ہیلی کاپٹروں پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے شہبازشریف کی ہدایت پر 18 ہیلی کاپٹروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں 59465 کلوگرام امدادی سامان پہنچایا اور دورافتادہ علاقوں میں سیلاب میں گھرے 29 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ ترجمان نے مزید کہا 18 ہیلی کاپٹروں نے جھنگ‘ ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 72 گھنٹے پرواز کی اور امدادی کارروائیوں کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 58 مرتبہ پروازیں کیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب زدہ علاقے اٹھارہ ہزاری میں 21 ہزار کلو گرام سے زائد خوراک کے تھیلے متاثرین تک پہنچائے۔