• news

پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ عملے کی چھٹیاں منسوخ

 اسلام آباد(آن لائن)جڑواں شہروں  میں دفعہ 144کے نفاذ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کی حالیہ حالات پر پمز پولی کلینک  میں ہائی الرٹ  کردیا گیا جبکہ تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے چالیس کارکنوں کی گرفتاری اور دفعہ 144کے تحت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا گیا جبکہ ایمرجنسی میں تمام قسم کی سہولیات اور دوائیاں فراہم کردی  گئیں ہیں ۔ دوسری جانب تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن